ملک کو درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،آرمی چیف نےنیشنل سیکیورٹی اینڈوارکورس کے شرکا سے خطاب کیا.

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز جامع حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں، قومی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا، پاک فوج پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری اداکریگی،پاک فوج ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے پرعزم ہے، مسلح افواج قومی حمایت سے دفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہیں گی.

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی