کورنا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری – متاثرہ افراد کی تعداد 195,745 ہو گئی ہیں

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2775 افراد کورنا وائرس کا شکار،سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 75168 ہے، پنجاب میں 71987اور خیبرپختونخواہ میں  24303 مریض زیر رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 11981 اور بلوچستان میں 9946 افراد کورنا وائرس کا شکار،گلگت بلتستان میں 1398 اور آزاد کشمیر میں کورنا مریضوں کی تعداد962 ہے،

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 3962 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں کورنا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ  95 ہزار سے تجاوز کر گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورنا وائرس میں مزید 59 افراد کی جان لے لی،پنجاب میں اب تک 1629 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکےہیں، سندھ میں 1178 اور خیبرپختونخواہ میں 879 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے،

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور

اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 119 ہو گئی،بلوچستان میں 109، گلگت بلتستان 23 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد جاں بحق ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21,041 کورنا ٹیسٹ کیئے گئے،اب تک 84,168 افراد کورنا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔