Screen Shot 2020 07 15 at 2.09.29 PM

ماضی میں غلط فیصلوں کیوجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، ڈالر کی قیمت اوپر گئی، معیشت کمزور ہوئی

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان نے چلاس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلوں سے بہت نقصان ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، ڈالر کی قیمت اوپر گئی، معیشت کمزور ہوئی.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں درآمدی تیل پر بجلی بنانے کے فیصلوں سے نقصان ہوا، مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتوں پر اثر پڑا، جب رقوم باہر جاتی ہیں تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے، 20 ارب ڈالر کا خسارہ ہمیں ورثے میں ملا، ہماری کرنسی پر دباؤ آیا۔

مزید پڑھیں:  پٹرول 10روپے ، ڈیزل 13روپے 6پیسے فی لیٹر سستا

عمران خان کا کہنا تھا اب ملک کا تیسرا بڑا ڈیم بننے جا رہا ہے، دیامر بھاشا ڈیم سے ترقی کی نئی منازل طے ہوں گی، ڈیم کیلئے اس سے بہتر جگہ ہو ہی نہیں سکتی، اس کے بعد ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانے جا رہے ہیں، بجلی اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کریں تو گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کی حمایت:اختر مینگل نے2ہزارلاپتہ افرادبازیابی کی شرط رکھ دی

وزیراعظم نے مزید کہا کورونا کے باعث شٹ ڈاؤن سے بے روزگاری پھیلی، وزیراعلیٰ سیاحت کھولیں، این سی او سی کے ذریعے اجازت دے دیں گے، ہم نے ملک بھر میں 10 لاکھ درخت لگانے ہیں۔