دنیابھرمیں کورونا متاثرہ افرادکی تعداد بڑھ کرایک کروڑ انتالیس لاکھ ہو گئی

ویب ڈیسک: دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتیں پانچ لاکھ بانوے ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ متاثرہ افرادکی تعداد بڑھ کرایک کروڑ انتالیس لاکھ ہو گئی ہے۔

امریکہ کوروناوائرس کی وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد چھتیس لاکھ سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی
مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری

برازیل میں اب تک چھترہزارآٹھ سوسے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد بیس لاکھ سے زائدہے۔

دنیابھرمیں وائرس سے متاثرہ تقریباً بیاسی لاکھ افرادصحت یاب ہوچکے ہیں۔