ویب ڈیسک : رواں سال آسٹریلیا میں ہونےوالا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا،ورلڈٹی 20ایونٹس 2021اور2022میں ہونگے.
آئی سی سی کے مطابق کورونا وباء کے باعث رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا.
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18اکتوبر سے 15نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول تھا،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں نے حصہ لینا تھا،آخری مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016میں ہوا تھا جو ویسٹ انڈیز کے نام رہا،گزشتہ روز کورونا وباء کے باعث ایشیا کپ بھی ملتوی کیا گیا تھا.