کوہاٹ بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات سال 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک (کوہاٹ) : پہلی تینوں پوزیشن کوہاٹ کیڈٹ کالج کے طلباء نے حاصل کیں۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم وجاہت حنیف نے 1068نمبرحاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کیڈٹ کالج کے حمزہ رحمان 1058 نے دوسری محمد نے1056 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1کوہاٹ کی طالبہ شگفتہ سراج آفریدی نے 924 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مرئی بالا کی طالبہ رشیدہ بیگم نے 914 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک سائنس گروپ میں 30809 میں سے 30073 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے۔ میٹرک آرٹس گروپ میں 6057 میں سے 5708 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے۔ نہم کے طلباء وطالبات کو حکومت کے وضع کردہ فارمولے کے تحت کامیاب قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق