ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1170 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 173 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33ہزار71ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں مریض 262 صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے اب تک 26ہزار869 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی12 ہزار351ہوگئی۔ مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 559افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 88 افراد متاثر ہوئے۔