1681859 97208909

الخالد۔1ٹینک آرمرکورکےحوالے

ویب ڈیسک (راولپنڈی): آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کادورہ، آرمی چیف الخالد۔1ٹینک کی آرمرکورکو حوالگی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت.

الخالد۔1 ٹینک پاکستان ۔چین اور یوکرائین کا مشترکہ منصوبہ منصوبہ ہے،حوالگی تقریب میں الخالد۔1 ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا شاندارمظاہر ہ.

مزید پڑھیں:  عمران خان کاممکنہ ملٹری ٹرائل ، حکومت سے واضح موقف طلب

آئی ایس پی آر کے مطابق جنگ میں فیصلہ کن کردار کی حامل فارمیشنز کو الخالد۔1سے لیس کیا جائے گا،چیئرمین ایچ آئی ٹی کی جاری منصوبوں،کامیابیوں اور دفاعی صنعت میں ایچ آئی ٹی کے کردرا پر بریفنگ، آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مصنوعات پر اعتماد اور صلاحیتوں کو سراہا

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ موجوہ سلامتی صورتحال کے تناظر میں ایچ آئی ٹی کی مقامی مصنوعات اور خود انحصاری کو سراہا،ہماری دفاعی تیاریاں اور پیشہ ورانہ مہارتیں داخلی اور بیرونی امن کے قیام کیلئے ہیں،کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھر پور قوت سے جواب دیا جائے گا.