img10

ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم

ویب ڈیسک (اسلام اباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطا بق ‏‏گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناکے330 نئے کیسز رپورٹ۔ ‏ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں 2لاکھ 48 ہزار873 کورونا مریض صحت یاب۔ ‏گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناسےمزید 8 اموات ہوئیں۔ ‏ملک بھر میں کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد 5984 ہو گئی۔
‏سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہو گئی۔ ‏پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 93ہزار 197 ہوگئی۔ ‏خیبرپختونخوامیں 34223 اور بلوچستان میں 11774 ، ‏اسلام آباد میں 15076 ،آزاد کشمیر 2093 اور گلگت میں 2180 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

‏گزشتہ 24 گھنٹےمیں 11 ہزار 26ٹیسٹ کیے گئے۔ ‏ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ ہو چکے۔
‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ‏ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےسہولیات۔ ‏اس وقت ایک ہزار595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی