54545 1

ملک بھر میں کورونا وباء کے وار جاری،782نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ،این سی او سی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 782نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 تک جا پہنچی۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 یے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار 099 ہو گئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات ہوئیں ، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6052 ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی