Screen Shot 2020 08 07 at 5.47.31 PM

اس سال پاکستان میں ڈیڑھ ملین ٹن گندم کی کمی واقعہ ہوئی- :وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(لاہور):وزیراعظم عمران خان کا راوی اربن ڈویویلپمنٹ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب، ان کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ اس نے پاکستان پر بہت کرم کیا.ماضی میں لاہور ایک صاف اور شفاف شہر تھا.آبادی بڑھنے سے لاہور بڑھتا گیا اور آلودگی بڑھتی چلی گئی.پاکستان میں کبھی گندم کی کمی نہیں ہوئی، اس سال ڈیڑھ ملین ٹن کی کمی ہوئی.

وزیراعظم نے کہا کہ راوی ایک بہت بڑا دریا تھا اور اب سکڑ کرایک نالے کی صورت اختیار کر گیا ہے.لاہور میں آلودگی کا خطرہ بہت بڑھ گیا اور مستقبل میں اور آلودگی ہو گی.اب ضرورت اس امرکی ہے کہ لاہور سے ملحق ایک نیاشہر آباد کیا جائے.

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے لاہور میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا. منصوبے پر 50 ہزار ارب روپے خرچ ہو ں گے.اس منصوبے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں.منصوبے کے آغاز سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے.

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے سے ملک میں پیسہ آئے گا جس سے ملکی قرضہ اوردیگرترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہو گی.ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ منصوبے کو ہر حال میں مکمل کرنا ہے.راوی اربن ڈویویلپمنٹ اتھارٹی کو میں خود مانیٹر کروں گا.منصوبے کو جلد شروع کرنے کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے منصوبے ملک میں روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتے ہیں.حکومت سنبھالتے ہی ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.