ویب ڈیسک : مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے متعلق پاکستان کا موقف بڑا واضح اور دو ٹوک ہے، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے بارے میں وزیراعظم کے منصفانہ موقف سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دو ٹوک موقف سے مختلف اسلامی ملکوں کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین کر دی ہے اور وہ ہماری خارجہ پالیسی کی تقلید کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments