University of Peshawar logo

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ یونیورسٹی کے نام پر فیس بک پر جعلی پیجز بنانے لگے

(پشاور):پشاور یونیورسٹی کے سابق طلبہ یونیورسٹی کے نام پر فیس بک پیجز بنانے لگے، انتظامیہ کا جعلی پیجز کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ، میڈیا اینڈ پروٹوکول افیسر جامعہ پشاور کا ڈی جی ایف آئی کو ای میل ،ای میل میں کہا گیا کہ ادارے کے ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے مذکورہ پیجز کیخلاف کاروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کے نام سے جعلی پیجز پر لڑکیوں کے جعلی ناموں سے نامناسب تصاویر شئیر کی جاتی ہے،اس عمل سے تاریخی درسگاہ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے ،جامعہ پشاور کے علاوہ صوابی اور مردان یونیورسٹی کے نام پر فیس بک پرجعلی پیجز اور گروپس بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزارکارکن ساتھ لانے کی ہدایت