123 10

کامران بنگش اور ایم این اے کا وزیر باغ بحالی پروگرام کا افتتاح

ویب ڈ یسک (پشاور):کامران بنگش اور ایم این اے حاجی شوکت علی کا احیاء پشاور پروگرام کے تحت وزیر باغ بحالی پروگرام کا افتتاح ، پروگرام کے تحت دس کروڑ کی لاگت سے وزیر باغ کی رونقیں بحال ہونگیں،پروگرام کے تحت وزیر باغ میں مختلف سہولیات اور بحالی کا کام کیا جائے گا، پشاور کے باغات و تفریحی مقامات کی بحالی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔
کامران بنگش کامزید کہنا تھا کہ احیاء پشاور پروگرام کے تحت پشاور کی رونقیں بحال کی جائینگیں، پشاور سے منتخب نمائندے احیاء پشاور پروگرام کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، بہت جلد وزیراعلی محمود خان اس پروگرام کیلئے پیکج کا اعان کرینگے، صوبہ کے دارالخلافہ کو پھر سے د گلونو پیخور بنائینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری