UHS

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر پروفیشنل امتحان 22 اکتوبر سے شروع ہونگے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر پروفیشنل امتحان 22 اکتوبر سے شروع ہونگے، میڈیکل کالجز کے طلبہ کا پروفیشل امتحان موخر کرنے کا مطالبہ کیا، طلبہ کا کل پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا، طلبہ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان لائن کلاسز نہیں لے سکے، 6 مہینے سے گھروں پر ہیں، کوئی پریکٹیکل کا کام نہیں کر سکے کے ایم یو نے 22 اکتوبر سے فرسٹ پروفیشنل امتحان کا شیڈول جاری کیا ہے، دیگر صوبوں میں پروفیشنل امتحانات جنوری 2021 میں منعقد ہورہے ہیں، وائس چانسلر کے ایم یو امتحان دسمبر تک موخر کرکے طلبہ کو تیاری اور پریکٹیکل کام کرنے کا موقع دیں، حکومتی اعلامیہ کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز تمام مدات میں سالانہ 9 لاکھ 50 روپے فیس لینگے، طلبہ سے مقررہ فیس کے علاوہ 1 لاکھ روپے ہاسٹل فیس لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی