Screen Shot 2020 09 28 at 3.18.43 PM

مہمند: کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مہیا کریں۔وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک (مہمند): مہمند میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مہیا کریں۔

ان کا کہنا تھا صوبوں نے وعدہ کیا تھا کہ قبائلی علاقے کو این ایف سی کا 3 فیصد حصہ دیں گے، لیکن اب صوبے فنڈز دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، خیبر پختونخوا نے اپنا شیئر دے دیا، باقی صوبے کہتے ہیں حالات برے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ دو سال سے حالات برے ہیں، ٹھیک ہونے والے تھے پھر کورونا آگیا، اس وجہ سے پیسہ کم اکٹھا ہوا، کوشش کروں گا کہ کم از کم انضمام شدہ علاقوں اور بلوچستان کو جو فنڈز درکار ہیں وہ ملیں۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

وزیراعظم کا کہنا تھا خدشہ ہے کہ ہمارے دشمن ان لوگوں کے ساتھ پوری طرح سے رابطے میں ہیں جو نہیں چاہتے کہ قبائلی علاقوں کا انضمام ہو، وہ عناصر پوری کوشش کریں گے کوئی نہ کوئی انتشار پھیلایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

عمران خان کہنا تھا اسمگلنگ پاکستان کو تباہ کر رہی ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے ہماری انڈسٹری ترقی نہیں کرتی، ہم ایکسپورٹ نہیں کر پاتے اور نوجوان کو روزگار نہیں ملتا، جب تک ایکسپورٹ نہیں کریں گے قرضے کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، اس لیے ہمیں اسمگلنگ کو ہر صورت روکنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےمہمند میں نحقئی ٹنل اورشیخ زید ہسپتال کا افتتاح بھی کیا