news 1567498096 8016

پشاور یونیورسٹی اساتذہ کا ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں اور کلاسز سے بائیکاٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور یونیورسٹی اساتذہ کا ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں اور کلاسز سے بائیکاٹ کا فیصلہ، مختلف شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزکا مستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ظاہر۔

پیوٹا کے مطابق پشاور یونیورسٹی نے 600 کیسز میں سکالرزکے تھیسز چیک کرنے والے پروفیسرزکو معاوضہ ادا نہیں کیا ، ملکی اورغیر ملکی ریسرچر اور پروفیسرز بار بار اپنے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے رہے،اس سے جامعہ پشاور کی ساکھ اور امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے-

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا

عدم ادائیگی پرکوئی پروفیسر جامعہ پشاور کے سکالرز کے ریسرچ تھیسز چیک کرنے کیلئے تیار نہیں، فیصلہ ہوا کہ متعدد سکالرز کے ریسرچ تھیسز ایوالٹرز کے پاس پینڈنگ پڑے ہیں، ایوالویٹرز کو ادائیگی تک پیوٹا مزید ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کونہ داخلے دیں گے اور نہ کلاسز لیں گے،5 اکتوبر کو پیوٹا اور ایڈوانس سٹڈیز بورڈ کااجلاس ہوا تھا،اجلاس میں تمام ایوالویٹر کو تھیسز ریسرچ کی مد میں پیسے ادا کرنے کا فیصلہ ہوا، ابھی تک کسی بھی پروفیسر کو ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، مزید 24فلسطینی شہید