7f82454e 998e 4e3e 9ae9 0f18c8b2c072

افسوس ہے کہ مدرسوں پر دہشت گردی ہوتی ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک (پشاور)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی لیڈی ریڈنگ اسپتال آمد ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسجد دھماکہ میں زخمی طلبہ کی عیادت کی ۔دیر کالونی مسجد دھماکہ میں زخمی دو طلبہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کافی دنوں سے ارادہ تھا، آج پشاور آیا تو زخمیوں کی عیادت کی،افسوس ہے کہ مدرسوں پر دہشت گردی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ کل کابل میں بھی بڑا واقعہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، قوم نے قربانیاں دی ہیں، یہ شہر و صوبہ بہت متاثر ہوا ہے، موجودہ واقعات اوسوسناک ہیں ، افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان نیا کنٹریکٹ ہورہا ہے، پاکستانی اور افغان عوام امن کی طرف جانا چاہتے ہیں،سیاسی بات کرنے نہیں آیا ہوں، اے این پی سمیت دیگر پارٹیوں نے قربانیاں دی ہیں، یہ قربانیاں قوم کیلئے تھی، ملک دشمن پاکستان و افغان افغان عوام کو لڑانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں،عبد اللہ عبداللہ سی پیک افغانستان تک بڑھانے پر راضی ہیں، حکومت اپنی بات کرتی ہے اپوزیشن اپنی بات کرتی ہے میں دونوں کو سنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہے آئینی ترمیم پر متفقہ فیصلہ ہو، بلاول بھٹو