206839 8607276 updates

حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرا گئی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

ویب ڈیسک (پشاور): جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرا گئی ہے، لیکن اب عوام بیدار ہو چکی ہے، عوام جاں چکے ہیں، ڈھائی سال میں انہوں نے ملک کے لیئے کیا کیا، لوگ خود کشیوں پر اتر آئے ہیں، پشاور کا جلسہ ہو کر رہے گا، جلسے میں کوئی دہشتگردی ہوئی تو اس کے خلاف ایف آئی آر وزیراعظم، وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور وزیرداخلہ پر دائر کی جائے گی، صوبے اور وفاق میں آپکی حکومت اور دہشتگردی پر آپکا کنٹرول نہیں کی، پشاور کا سانحہ ہوا، وزیراعظم نے وہاں جا کر ان کو پوچھنے کی زحمت تک نہیں کی، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، مولانا مفتی عبداللہ پر جان لیوا حملہ ہوا، قاتل کو گرفتار کرکے اس کو فرار کروایا گیا، غفور حیدری کا کہنا تھا کہ پشاور مدرسے کا دلخراش واقعہ ہوا، وزیراعظم ورثا سے تعزیت کیلئے بھی نہیں گئے، جنرل باجوہ ہسپتال بچوں سے ملنے تو گئے، واقعے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن قائم کیا جائے، ہر واقعے پر کہا جاتا ہے کہ بھارت ملوث ہے، بھارت ہمارا دشمن ہے، جس نے ہماری خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا، اس دشمن پر نظر بھی آپ نے نظر رکھنی ہے، آرمی پبلک سکول کے واقع کے بعد دوسری روز آل پارٹی کانفرنس بلائی گئی، اور تیسرے دن نیشنل ایکشن پلان بنا کراس پر کام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  برطانوی شاہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شہزادہ ہیری کو سالگرہ مبارکباد