Sanaullah Abbasi 1

پشاور مدرسہ واقعہ بہت بڑا سانحہ تھا، ،عنقریب ملزم قانون کے کٹہرے میں ہونگے۔آئی جی

ویب ڈیسک(چارسدہ) آئی جی پی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی نے دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر مہتمم دارالعلوم جے یو ائی کے ضلع امیر مولانا گوھر شاہ سے ملاقات بھی کی اور سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
آئی جی پی ثنااللہ عباسی نے باچا خان یونیورسٹی میں بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے سیمنار میں شرکت بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں آگاہی پھیلانے سے بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں کمی آئیگی اور معاشرتی آگاہی سے معاشرے میں جرائم میں ملوث اور ذمہ داروں کاتعین آسانی سے ہو سکے گا ۔
خیبر پختونخواہ کے پولیس دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکی ہے ۔پشاور مدرسہ میں ہونے والے دھماکے کے متعلق انکا کہنا تھا مدرسہ کہ واقعہ دہشت گردی کا بہت بڑا سانحہ تھا ۔مدرسہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ،عنقریب ملزم قانون کے کٹہرے میں ہونگے ۔خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے جتنے واقعات ہوئے ہیں تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچ چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں