13 2

ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور):ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار، گرفتار ملزم کا تعلق ہنگو سے ہے،ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم شہری صاحبزادہ تیمور حسن کے ساتھ بطور پرائیویٹ گنر ملازم ہے، ملزم کے قبضہ سے جعلی کارڈز، پولیس وردی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں، ملزم کی نشاندہی کپیٹل سٹی پولیس سوشل میڈیا ٹیم نے کی تھی، ملزم کے شریک ساتھی اور مالک صاحبزادہ تیمور حسن کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کارروائی تھانہ شرقی پولیس نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین کومرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا