.jpg

بجلی کی ضرورت پر قابو پانے کیلئے گنجائش کے مطابق نئے فیڈرز کا قیام عمل میں لایا جائے-گورنرخیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور):گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت بجلی اور گیس کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو سمیت محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ حکام کی کی شرکت، اجلاس میں پشاور میں یونین کونسل سطح پر ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گیس فراہمی منصوبہ پرتبادلہ خیال کیا گیا، بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے نئے فیڈرز کے قیام پربھی مشاورت،
گورنر کی پیسکو کو یونین کونسل سطح پر ضرورت کے مطابق ٹرانسفارمرزکی تنصیب کیلئے سروے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، گورنر کو گیس لائن بچھانے اور گیس کنکشن فراہم کرنے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ،گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی اورگیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہیں رکھاجاسکتا، بجلی کی ضرورت پر قابو پانے کیلئے گنجائش کے مطابق نئے فیڈرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، مزید 24فلسطینی شہید