5dd0b7ba6d651

پاکستان یورپی یونین کا امن ترقی و خوشحالی کے لئیے شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

ویب ڈیسک :پاکستان یورپی یونین کا افغانستان پر مشترکہ اعلامیہ جاری،مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان یورپی یونین کا امن ترقی و خوشحالی کے لئیے شراکت داری جاری رکھنے کا عزم، جون 2019 کا اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان باہمی رابطوں اور مقاصد کے لیے دونوں فریقین کو فریم ورک فراہم کرتا ہے، یورپی یونین اور پاکستان افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار اور تسلسل چاہتے ہیں، افغانوں کے اپنے افغانوں کے لیے امن عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، یورپی یونین اور پاکستان بین الافغان مزاکراتی عمل کے براہ راست آغاز کے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بین الافغان مذاکرات افغانوں کے لیے افغانوں کا اپنا شروع کردہ عمل ہے لہزا اس کی کامیابی کا انحصار افغان طالبان اور افغان حکومت پر ہے، فریقین کو افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے مستقل کوشیشیں کرنا چاہیں
یورپی یونین اور پاکستان عالمی برادری پر افغان مہاجرین کی جلد واپسی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیتے ہیں،دوحہ میں امریکہ طالبان سمیت افغان دھڑوں کے مزاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں،المی برادری افغانوں کی باعزت واپسی میں تعاون کرے، یورپی یونین اور پاکستان خطے کی اقتصادی منسلکی, ترقی کے لیے بین الاسرحدی اور بین العلاقائی سرگرمیوں و اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، یورپی یونین اور پاکستان عید پر جنگ بندی کو فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اہم قرار دیتے ہویے اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان میں تشدد کا تسلسل خطے میں امن کی خواہش سے متصادم ہے، اس سے افغانستان اور خطے میں کوویڈ 19 کے خطرے سے مقابلے میں پیچیدگی پیدا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ