sikandar sanam cf612e23 6749 470e 8b76 88a9435d3cd resize 750

پاکستانی مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو بچھڑے 8 برس بیت گئے

ویب ڈیسک(کراچی)خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار سکندر صنم کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔کراچی کے غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سکندر صنم نے گھریلو حالات کے باعث بہت کم عمری میں ایک فیکٹری میں مزدوری شروع کی جس کے بعد انہیں اپنے اندر چھپی صلاحیتیں نظر آئیں تو انہوں نے مزح کا انتخاب کیا اور پھر شوبز سفر شروع کیا۔
کراچی کے علاقے کھارادر میں 1960 میں پیدا ہونے والے سکندر صنم نے 1981 میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر آخری ایام تک اسی سے وابستہ رہے، انہوں نے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکارکیا۔صنم نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنے فن کی وجہ سے اپنی پہچان بنائی۔ سکندر صنم کو اس وقت زیادہ پذیرائی ملی جب انہوں نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی وغیرہ جیسی فلمیں بنائیں اور لوگوں کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا۔
دنیا بھر میں غموں کو دور اور ان میں مسکراہٹیں بانٹنے والا یہ فنکار جگر کے کینسر میں مبتلا ہوا اور 5 نومبر 2012 کو مداحوں کوروتا ہوا چھوڑ گئے۔ اسٹیج ڈراموں میں آج بھی سکندر صنم کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔