Peshawar

پشاور کے مختلف علاقوں میں کل سے لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات، پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری، پشاور میں کل 7 نومبر بوقت سہ پہر 4 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری، لاک ڈاون والے علاقوں میں ڈیفنس افیسر کالونی کینٹ ، گلبہار نمبر 2، دوران پور رنگ روڈ شامل ہیں، لاک ڈاون فورڈ روڈ کینٹ ، صاحبزاد روڈ پشاوریونیورسٹی اور حیات آباد کے مختلف علاقوں میں لگایا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، ڈی سی پشاورکا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد