Rape victim att26972

ہنگو میں تین سالہ بچی بے دردی کیساتھ قتل

ویب ڈیسک(ٹل)تحصیل ٹل میں تین سالہ بچی کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق تین سالہ ذولیخہ کل صبح گھر سے کھیلونے خریدنے کیلئے گھر سے نکلی تھی ۔رات بھر تلاش کے بعد پولیس کو قریبی جنگل سے قتل شدہ لاش ملی۔
بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شک کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شخص سے بچی کے کھیلونے اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او محمود خان نے کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل