hamayun

عمران خان کے چل چلاﺅ کا وقت شروع ہو گیا۔ ہمایون خان

(پشاور): صدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا ہمایون خان کے مطابق عوام حکومت سے تنگ آچکی عوام کی امنگوں کے مطابق جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی، پی ڈی ایم پشاور جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے اور پی ڈی ایم پشاور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلزپارٹی تیار ہے، حکومت کے ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے ہی متحرک ہیں، عمران خان کی سیاست جھوٹ فریب دھوکے بازی کے سوا کچھ نہیں، گوعمران گو تحریک کے بعد قیادت کا جو حکم ہو گا تیار اور متحرک ہیں، پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کیلئے ڈویژنل اور ضلعی صدور کے ساتھ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، قیادت تمام ڈویژنوں اور اضلاع کے دورے کر کے رابطہ مہم شروع کرے گی، پیپلز پارٹی نے حکومت کو اب چلتا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان کے چل چلاﺅ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم: حکومت کافضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کا دعویٰ