aimal wali khan

بھاڑ میں جائیں تھریٹ الرٹس پشاور میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔ ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور): ایمل ولی خان نے کہا کہ دیر سمیت پورے صوبے میں دہشتگرد ایک بار پھر منظم ہوچکے ہیں، صوبے کی بد قسمتی ہے کہ آج صوبے میں دہشتگردوں کے سیاسی ونگ کی حکومت ہے، 22 نومبر کا جلسہ سلیکٹڈ جبکہ 11 نومبر کو سیاسی لوٹے وزیرداخلہ کو گھر بھیجیں گے۔ سیاسی لوٹے اگر لاکھوں پشتونوں کے جذبات کے ساتھ کھیلیں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہر کارکن بشمول لیڈران 11 نومبر کو سرخ لباس کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، اسلام آباد میں سلیکٹڈ وزیر کے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ انکوایری کمیشن کا ڈیمانڈ بھی ہمارا مطالبہ ہے، ریاست یہ وضاحت کریگی کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کس کی تھی اور پختونوں نے قربانیاں کیوں دی؟
بھاڑ میں جائیں تھریٹ الرٹس، پشاور میں جلسہ ہر صورت ہوگا، سات سال سے اس صوبے پر مسلط حکومت صوبائی حقوق کی جنگ ہار چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سے وزراء اور مشیروں تک کوئی بھی صوبائی حقوق کا مقدمہ لڑنے کو تیار نہیں۔ صوبے میں پیدا ہونیوالی بجلی اپنے صوبے کو عوام کو دستیاب نہیں، چکدرہ لوئیر دیر میں بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان: فورسز نے سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک کردیا