asad qaiser 4

جب تک اس پوزیشن پر ہوں کوئی بھی اسلام کے خلاف ایک لفظ تبدیل نہیں کر سکتا۔ اسد قیصر

ویب ڈیسک (صوابی): اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا صوابی میں تقریب سے خطاب، عمران خان 21 نومبر کو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کرینگے، اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے، فرانس کی جانب سے حضورٌ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں، ہم فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کررہے ہیں، ہم اسلام اور حضورٌ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے، ہم نے سود کے خلاف قانون منظور کیا،
عمران خان نے اعلان کیا کہ پانچویں سے لےکر نویں تک حضورٌ کی سیرت پر نصاب کو شامل کیا جائے گا، پہلی دفعہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام فوبیا پر بات کی، جب تک اس پوزیشن پر ہوں کوئی بھی اسلام کے خلاف ایک لفظ تبدیل نہیں کراسکے گا، عوام مطمئن رہے ہم اسلام کے سپاہی ہونگے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے حد پار کر لی، اب انتقام کا وقت آن پہنچا، حزب اللہ