8043340201582618547

خیبر پختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

ویبڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا۔اجلاس میںصوبے میں چینی اور آٹے کی کمی اور دیگر مسائل پر کابینہ کے اہم فیصلے ہونگے ۔کابینہ تنازعات کے متبادل حل کے قانون کی منظوری دیگی۔ کل کے ایجنڈا میں وزراء کی تنخواہوں ، مراعات اور الاونسسز کے قانون میں ترامیم کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میںپرائیویٹ اور ڈیولپمنٹ ہاوسنگ سکیمز کے نئے رولز کی بھی منظوری دی جاے گی ۔ صوبائی کابینہ کوڈ اف سول پروسیجر میں ترامیم کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان: فورسز نے سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک کردیا