86bfe693 e5d4 429f 9a2f c75f61fa3290

افغانستان میں امن سے سنٹرل ایشیا تک فری تجارتی سنٹر بن سکتا ہے- گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حامد رضا کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطہ کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال پیش کیا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اسلامی برادر ہمسایہ ممالک پاکستان، ایران جغرافیائی حیثیت سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا زراعت، معدنیات اور سیاحت کے شعبہ میں نہایت استعداد کا حامل صوبہ ہے، افغانستان میں امن سے سنٹرل ایشیا تک فری تجارتی سنٹر بن سکتا ہے، خیبر پختونخوا میں قدرتی طور پر معیاری اور بہترین فروٹس، شہد اور زیتون پایا جاتا ہے، ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کی اور مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیا، خط میں استحکام اور دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ہمسایہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب