EmY96hqWMAAptQd scaled

وفاقی وزیر داخلہ کی معذرت عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے قبول کرلی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی جرگے کی صورت میں باچاخان مرکز پشاور آمد، حکومتی وفد نے وفاقی وزیر کی جانب سے اے این پی کے متعلق بیان پر قائدین سے معذرت کی، جو عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے قبول کرلی۔

مزید پڑھیں:  بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے،بیرسٹر سیف

جرگے کے بعد اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان احمد بلور اور دیگر قائدین کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج ہمارے بیانیے کی جیت ہوئی، ہم نے جو قربانیاں دی وہ اس ملک کیلئے تھیں۔آج حکومت نے خود مان لیا کہ ہماری قربانیاں اس ملک کی بقا کیلئے تھیں۔ہم نے پختون روایات کے مطابق پی ٹی آئی کا جرگہ قبول کیا،پشتون قوم کا نمائندہ ہونے کے ناطے ہم نے جرگہ قبول کیا.

مزید پڑھیں:  غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کا ہدف ہیں: اقوام متحدہ