KP school

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں کی رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کی صورتحال،
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے دوبارہ بند اور کھلنے والے سکولوں کی رپورٹ جاری کردی،
رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون خاتمے کے بعد سے کورونا پھیلاو خدشے کے باعث دوبارہ 81 سکول بند کئے گئے، بند سکولوں میں 78 سرکاری اور 3 نجی ہیں، 62 سکول دوبارہ کھول دیئے گئے، 19 سرکاری سکول تاحال بند ہیں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 نجی سکولوں کو دس ہزار سے چالیس ہزار تک جرمانہ عائد کیا، تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح میں بہتری، اکتوبر کے آخری ہفتے میں ٹیسٹنگ کی شرح 1.12 سے بڑھ کر 1.51 ہو گئی، خیبر پختونخوا میں کل سکولوں کی تعداد43745 ہے، 35488 سرکاری اور 8745 نجی سکول قائم ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کا ہدف ہیں: اقوام متحدہ