وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی، وزیرِاعظم کی وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی۔ مزید یہ کہ وزارتِ مذہبی امورعلماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہوں۔ اس موقع پر یہ بات بھی واضع کی گئی ہیں کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔ پیر نور الحق قادری نے وزیرِاعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔