اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

ویب ڈیسک: افغان شہریوں کوغیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا نجیب اللہ کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا۔
سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم کو گرفتار کیا۔
نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا اسلام آباد میں تعینات تھا۔
ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا،گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا۔
نجیب اللہ نے مبینہ طور پر افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے