خیبر پختونخوامیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 402 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری محکمہ صحت کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری،رپورٹ کے مطابق صوبے بھر 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، مرنے والے تمام مریضوں کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1419 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 402 نئے کیسز، خیبر پختونخوا میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 50078 ہوگئی، صوبہ بھر میں کورونا سے مزید 36 افراد صحتیاب تعداد 44289 ہوگئی، کے پی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4370 ہے، ضلع پشاور سے کورونا کے 112 کیسز رپورٹ۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی