کورونادوسری لہرکے وار جاری، مزید 89افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 89 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 27 ہزار 852 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 885 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 078، اسلام آباد میں 33 ہزار 061، بلوچستان میں 17 ہزار 501، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کی مریضوں کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 885 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 078، اسلام آباد میں 33 ہزار 061، بلوچستان میں 17 ہزار 501، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 ہزار 932 افراد کورونا سیصحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 474 ہوگئی ہے۔
کورونا سے ہونیوالی اموات کی تعداد
این سی او سی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا ء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق