کورونا منہ زور: ملک بھر میں کورونا کے 3047 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 50مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 3047افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44582 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 79ہزار 092مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں4 لاکھ32 ہزار 327 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

سندھ میں1 لاکھ 91ہزار246 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 25ہزار 897 ، جبکہ کے پی میں 50762کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 34014کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں 4770 اوربلوچستان میں 17650کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 7578 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں 3109،پنجاب میں 3284 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کے مطابق کے پی میں 1450، اسلام آباد میں 353 اور بلوچستان میں 173افراد جاں بحق ہوئے، کورونا سے گلگت میں 98 اور آزاد کشمیر میں 186افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 8653 اموات ہو چکی ہیں۔

ملک میں کورونا کے 366 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 613 ہسپتالوں میں کورونا کے 3128مریض زیر علاج ہیں، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.15 فیصد ہے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 18.43فیصد ہے، جبکہ میرپور میں 14.29 مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ ہیں۔ ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی کل تعداد 2538 ہے، آزاد کشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.74 فیصد ہے، بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 12.85 فیصد ہے، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.81 فیصد اور کے پی میں 8.10 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا

پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.89 فیصد ہے، سندھ 12.27 فیصد ہے۔ لاہور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.36 فیصد ہے، راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.75 فیصل آباد 4.18فیصد ہے، کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 18.43 فیصد ، حیدرآباد میں 6.47 فیصد ہے۔ پشاور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 11.68 فیصد اور سوات میں 7.25 فیصد ہے۔

ایبٹ آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.80فیصد ہے، کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.19 فیصد ہے، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.81 فیصد ہے، گلگت میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2.13 فیصد ہے۔