پشاور: محکمہ تعلیم کی غفلت، کورونا پھیلاو کا باعث بننے لگا

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ تعلیم برائے خواتین پشاورکی محکمانہ غفلت کورونا کے پھیلاوں کا باعث بننے لگا، پشاور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ترناب فارم کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایریگیشن کالونی ورسک کی 28 میں سے 11 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے تادیبی کارروائی کے خوف سے متاثرہ خواتین اساتذہ قرنطینہ ہونے کی بجائے سکول آنے پر مجبورہیں، جس کے نتیجے میں سکول کی 2 کلاس فور میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، سکول کےعملہ کے 28 ارکان کے سیمپلز لئے گئے، سکول انتظامیہ کی جانب سے حکام بالا کو آگاہ کیا گیا۔ سکول میں طالبات میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان
مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

اساتذہ، طالبات اور والدین میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، کورونا کے کیسز آنے کے بعد سکولز میں حاضری بھی معمول سے کم ہیں، والدین نے محکمہ تعلیم کے حکام اور انتظامیہ سے طالبات کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔