خیبرپختونخواہ میں بے رحم کورونا وائرس سےایک اورلیڈی ڈاکٹرشہید

ویب ڈیسک(پشاور): کورونا وائرس سے خیبرپختونخواہ میں ایک اورلیڈی ڈاکٹرشہید ہوگئیں۔ کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کےمطابق لیڈی ڈاکٹر پروفیسرزیب النساء کورونا کے باعث نجی ہسپتال نارتھ ویسٹ میں ایک ہفتے سے زیادہ زیرعلاج تھیں۔
پروفیسرزیب النساءخیبرمیڈیکل کالج پشاورکے پتھالوجی ڈپارٹمنٹ کی سابقہ سربراہ تھی اورکبیرمیڈیکل کالج میں بھی پتھالوجی کی سربراہ تھی۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کے مطابق نماز جنازہ اج شام 4 بجے حیات آباد پشاورفیز 2 میں ادا کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی