ملک بھرمیں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا مزید 71 زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں 71اموات سامنے آ گئیں ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 545افراد کورونا وائرس کا شکارہوئےہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار 90کورونا ٹیسٹ کیے گئے،کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48ہزار 522ہوگئی۔
کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9ہزار 80ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 96ہزار 591ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطاب سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 706 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 291 ہو گئی جبکہ خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 609 ہے۔ اسلام آباد میں 35 ہزار 441 اور بلوچستان میں 17 ہزار 838 ,گلگت بلتستان 4 ہزار 804 ہے ،آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 833 ہے۔
ملک میں وینٹلیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد
این سی او سی کے مطابق ملک میں 3 ہزار 50 مریض مختلف ہسپتالوں جبکہ 309 مریض وینٹلیٹرز پہ موجود ہیں۔
ملتان میں 43 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پہ موجود ہیں۔اسلام آباد میں 44 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں، جبکہ پشاور میں 27 فیصد وینٹیلیٹرز پہ کورونا مریض موجود ہیں۔لاہور میں 30 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
ملک بھر میں زیرعلاج مریض
رپورٹ کےمطابق راولپنڈی میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پہ مریض موجود ہیں،اسلام آباد میں 39 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔
پشاور میں 60فیصد آکسیجن بیڈز پہ مریض موجود ہیں،ملتان میں 39 فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ