پاکستان میں کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیلئیے ایک اور چینی کمپنی کی خواہش کا اظہار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ایک اور چینی کمپنی نے پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مانگ لی ہے۔چینی کمپنی اینہوئی ذیفی لونگ کام بائیوفارما نے ڈریپ کو درخواست دیدی۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق کمپنی نے چین میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا ڈیٹا جمع کرا دیاہے،چینی کمپنی اینہوئی زیفی نے رواں سال مئی میں کورونا ویکسین تیار کی ہے
کمپنی نے کورونا ویکسین چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے زیرانتظام تیارکردہ ہے،چینی کمپنی نے جون میں ویکسین کے فیز ون، ٹو کے ٹرائلز مکمل کئے تھے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا

اینہوئی زیفی کی ویکسین فیز ون، ٹو ٹرائلز میں محفوظ و موثر ثابت ہوئی تھی،یہ 29 ہزار رضاکاروں پر کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کر رہی ہے۔اینہوئی زیفی پاکستان میں کورونا ویکسین ٹرائلز کی خواہشمند دوسری چینی کمپنی ہے،چینی کمپنی کین سائینو کے پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کاپاکستانی سفیرسےرابطہ،طلباءکی واپسی کیلئےانتظامات کی ہدایت