106008858 4898834146825633 1510831422620086666 o

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر وزیراعظم کی اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور نے مندر کی تعمیر کے معاملے کی حساسیت اور مذہبی و سیاسی حلقوں کی جانب سے آنے والے ردعمل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے بعد ہندو برادری کی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے فنڈز سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کرینگے ۔ اس حوالے سے تمام تر سماجی اور مذہبی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا