Screen Shot 2020 08 13 at 7.53.58 PM

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں، سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے- میجر جنرل بابر افتخار

ویب ڈیسک(راولپنڈی):میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے قوم کو آزادی کے 73 سال مبارک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، اس کی قدر ان ماؤں سے پوچھیں جو اپنے شہیدوں کو پاکستان کےجھنڈوں میں دفن کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع

مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ظلم ایسا نہیں ہے جو کشمیریوں پر نہ ڈھایا جا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ سلام ہے کشمیریوں کو جو آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این جنرل سیکریٹری نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کو جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ دوران بتایا کہ بھارت ایل اوسی پر معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا پاک فوج بھرپور جواب دیتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انٹرنیشنل میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا اور شہریوں سےملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انٹرنیشنل میڈیا یا یو این مبصرین کو ایل او سی جانے نہیں دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں یو این مبصرین یا انٹرنیشنل میڈیا کو جانے کی مکمل آزادی ہے۔