WhatsApp Image 2020 02 06 at 4.16.40 PM

انشااللہ کشمیر آزاد ہوگا وزیراعظم عمران خان

انشااللہ کشمیر آزاد ہوگا وزیراعظم عمران خان
میر پور: وزیراعظم عمران خان کا میر پور میں جلسہ عام سے خطاب، آج یہاں ایک خاص مقصد سے آیا ہوں، 5اگست سےمقبوضہ کشمیر٨٠ لاکھ لوگ مشکل حالات سےگزر رہےہیں، صرف آزادکشمیر نہیں پاکستان بھی ان کےساتھ کھڑا ہے، اللہ اپنے بندے سے فرماتے ہیں ہرمشکل کےبعد میں آسانی دیتا ہوں.
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی نے تکبر میں ایسا قدم اٹھایا، میرا اللہ پر ایمان ہے انشااللہ کشمیر آزاد ہوگا، 5اگست سےپہلےدنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، کوئی کشمیرکا نام بھی نہیں لیتا تھا،6ماہ میں دنیا مسئلہ کشمیر پربات کررہی ہے. بھارت سے کوئی بھی مسئلہ کشمیر پربات کرتا تو کہا جا تا تھا اندرونی معاملہ ہے، مودی کہتا ہے وہ بھارت کا چوکیدار ہے، مودی نے درخت شہید کرکےکہا 350دہشت گرد ماردیئے.
مودی اوربھارتی آرمی چیف کو نصیحت کرتاہوں کوئی غلطی نہ کرنا، مودی آزاد کشمیراورپاکستان کی طرف آنےکی کوشش نہ کرنا،مودی نے بیان دیا ١١ دن میں پاکستان کو فتح کرلوں گا، لگتا ہےمودی نےدنیا کی تاریخ پڑھی نہیں، مودی کو دوبارہ پڑھنےکی ضرورت ہے، ڈگری جعلی لگتی ہے. یورپی یونین کے 600 اراکین نےمقبوضہ کشمیرسےکرفیواٹھانےکا کہا، ہم سب کی دعائیں مقبوضہ کشمیرکی عوام کےساتھ ہیں وزیراعظم عمران کا خطاب.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم