download 1 6

تمام کمانڈرزعوام کی حفاظت اورسلامتی کیلئے سول انتظامیہ سے تعاون کریں- آرمی چیف

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں.آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک بھر کے فوجی اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر دیں ہیں.مرکزی لیبارٹری راولپنڈی میں قائم اور اس کے علاوہ ہر ملٹری اسپتال میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے. اس ضمن میں مسلح افواج صوبائی اور وفاقی اداروں سے تعاون کر رہی ہیں جبکے آرمی چیف نے بھی تمام کمانڈرز کو ہدایات دی ہے کہ عوام کی حفاظت اورسلامتی کیلیے سول انتظامیہ سے تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان