3fc7f90872d1a2eb81b8330b2beda977

فیس بک نےایک نئی اور منفرد گیمنگ ایپ اسٹینڈالون لانچ کر دی

ویب ڈسک : فیس بک نےایک نئی اور منفرد گیمنگ ایپ اسٹینڈالون لانچ کر دی

فیس بک نےاسٹینڈ الون گیمنگ ایپ کاآغاز کردیا ہےجس سے صارفین کوایمازون کی زیرملکیت ٹوئچ پلیٹ فارم کے بجائےگیمز کی براہ راست اسٹریمز بنانے، دیکھنے کی سہولت مل سکتی ہے۔

فیس بک کےمطابق اس بالکل نئی ایپ کےتین اہم پہلو ہیں۔ ان میں پہلےنمبرپرواچ ہے جس کی بدولت ای اسپورٹس اورگیم بنانے والی مشہورکمپنیوں کےاشتہارات،خبریں اوردیگر تفصیلات دیکھی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

 دوسرا پہلو پلےکا ہےجس کےذریعےکسی ڈاؤن لوڈ کئےبغیرآپ کس بھی وقت کسی بھی جگہ کئی اقسام کے گیم کھیل سکیں گے۔

تیسراآپشن کنیکٹ ہےجس میں آپ مختلف دوستوں اورگیم کھیلنے والوں سےرابطہ کرسکیں گےاوران سےمشورے اورٹپس بھی حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

فیس بک کاکہنا ہےکہ نئی ایپ صارفین کو”ای  گیم “یا گیموں کےمقابلہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دوسرے صارفین کے ساتھ  گیمزمیں حصہ لینےکی اہل بنائے گی۔فیس بک نے کورونا وائرس کی وجہ سےگھروں میں موجود لوگوں کےلئےکارآمد میل جول کی حوصلہ افزائی کے لئےاس ایپ کو لانچ کیاہے۔