1400805 kpkcommsion 1540826670 554 640x480 1

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کا ویب سائٹ ڈاون،امیدوارپریشان

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ ڈاون ہے،پراونشل مینجمنٹ سروسز کے لیے اپلائی کرنے والےامیدوارپریشان ہوکررہ گئےہیں،ویب سائٹ ڈاون ہونے کے باعث سینکڑوں امیدواروں کا اپلائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

امیدواروں کے مطابق پبلک سروس کمیشن ویب سائٹ پیج کھولنے میں گھنٹے لیتا ہے،امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،ویب سائٹ ٹھیک نہ ہوا تو جمع کئے گئے لاکھوں روپے ڈوب جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

طلبہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پراونشل منجمنٹ آفیسر کے 38 اسامیاں مشتہر کیں ہیں,اشتہار میں واضح لکھا ہے کہ آن لائن درخواستیں آج شام بجے تک ؤصول کی جائے گی،طلباء سے 1500 روپے فیس وصول کی گئی لیکن ویب سائٹ کئی روز سے کام نہیں کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات