پشاورطالب علم مبشر کی موت کا معاملہ: دونوں رائڈرز گرفتار، ایس ایچ او فقیر آباد معطل

ویب ڈیسک (پشاور): طالب علم مبشر کی موت کا معاملہ

سی سی پی او پشاور کے مطابق واقعی میں ملوث دونوں رائڈرز گرفتار، ایس ایچ او فقیر اباد حسن خان کو بھی معطل کردیا گیا۔

کل رات کو پولیس رائیڈرز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہو اتھا، جانبحق طالب علم لاء کا ٹیسٹ دینے اپنے دوستوں کے ہمراہ پشاور ایا تھا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی

جاں بحق طالب علم جاں کے کزن کے بیان کے مطابق دلزاک روڈ پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے مبشر زخمی ہوا ۔ پولیس مدد کرنے اور ہسپتال پہنچانے کی بجاے موقع واردات سے بھاگ گئی۔ہمارے پاس ایسا کچھ نہ تھا کہ ہم پولیس سے بھاگتے ، پولیس نے کھڑی گاڑی میں پر فائر مارے.

مزید پڑھیں:  خوشاب میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق