کرم :گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ، 2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک ( کرم )سینٹرل کرم میں فائرنگ سے2افراد جان بحق ہوگئے ، پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاودر میں پیش آیا۔ڈی ایس پی عنایت خان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملک محب حسین اور زاہد حسین جان بحق ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

تفصیلات کے مطابق علی حسین نامی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔ ڈی ایس پی عنایت کا کہنا تھا کہ قاتل اور مقتولین آپسمیں رشتہ دار ہیں ۔ فریقین کے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا ۔قاتل کو جلد گرفتار کرینگے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج